27 اپریل، 2015، 4:30 PM

پاکستان

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میںبس پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میںبس پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

مہر نیوز/27 اپریل / 2015 ء : پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں  3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا شکار ہونے والی بس زائرین کی تھی جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1854230

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha